بیروت،8؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایران کے وزیرخارجہ جوادظریف نے کہاہے کہ امریکہ ایران کوتیل برآمد کرنے سے نہیں روک سکے گا ۔ایران کے اخبار نے ان کے حوالہ سے یہ اطلاع دی ہے ۔
واضح رہے کہ امریکہ کے کئی وزرانے حال ہی میں اس سلسلہ میں بیانات دیئے ہیں کہ انکا مقصد ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر پرلانا ہے تاکہ اس پر اپنے نیوکلیائی اور میزائل پروگرام کو روکنے کا دباؤڈالا جاسکے ۔